مہر خبررساں ایجنسی نے پاکستانی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستان کے صوبہ خیبرپختون خوا کے ضلع لوئردیر میں قائم ایک بیکری کے گودام میں آتش زدگی کے نتیجے میں جھلس کر 5 مزدور ہلاک ہوگئے ہیں۔ دیر لوئر کے خال بازار میں واقع ایک بیکری میں شارٹ سرکٹ کے باعث لگنے والی آگ کے نتیجے میں بیکری کے اندر سوئے ہوئے 5 مزدور بے ہوش ہو گئے۔ فائر بریگیڈ کے عملے نے آگ پر قابو پا کر تمام مزدوروں کو باہر نکالا جنھیں امدادی ٹیموں کے اہلکاروں نے فوری طور پر ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر اسپتال منتقل کیا جہاں پانچوں مزدور دم توڑ گئے۔ پولیس کے مطابق جاں بحق ہونے والے پانچوں مزدوروں کا تعلق آزاد کشمیر سے تھا جن کی میتیں ان کے آبائی علاقوں کی جانب روانہ کر دی گئی ہیں۔
پاکستان کے صوبہ خیبرپختون خوا کے ضلع لوئردیر میں قائم ایک بیکری کے گودام میں آتش زدگی کے نتیجے میں جھلس کر 5 مزدور ہلاک ہوگئے ہیں۔
News ID 1859437
آپ کا تبصرہ